خیبر: لنڈیکوتل میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کاافتتاح

ضلع خیبر لنڈیکوتل سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبر رائفلز 101 ونگ کے کمانڈر لیفٹنٹ کرنل ابرار ایڈوائزر امیر محمد خان آفریدی. سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی. حاجی جمال آفریدی نسبت علی آفریدی ضلع خیبر زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری اور دیگر موجود تھے پیر نورالحق قادری نے ٹرافی رونمائی اور سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں کھیل کی فروغ خوش آئند ہیں ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دینگے ان کا کہنا تھاکہ لنڈی کوتل میں فٹ بال کی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جس کو مزید نکھارے گے ان کا کہنا تھا کہ اسی سرزمین نے پاکستان کو انٹرنیشل کھلاڑی دئے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی نشانی ہیں علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے نوجوان شدت پسندی. منشیات پینے اور دیگر برے کاموں سے بچ سکتے ہیں اس لئے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ لنڈی میں فٹ بال کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کا ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے اور ان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ پر جاری فٹ بال سپر لیگ جاری رکھنے کے لئے گراؤنڈ انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر 1 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا. جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور آنے والے تمام مہمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا