سوات: گبین جبہ سنو سپورٹس اینڈکلچرل فیسٹول تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

پشاور:خیبر پختونخوا کے حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ میں منعقدہ سنو اینڈ کلچر فیسٹول اپنی تمام رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا تین روزہ فیسٹول کے آخری روز سائیکلنگ کے مقابلے اسلام آباد کے دانش نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، ممتاز سماجی وسیاسی رہنما احمد اوراسسٹنٹ کمشنر سوات لطیف خان نے انعامات تقسیم کئے ۔اختتامی تقریب میں پشتو کے نامور گلوکاروں ہمایون خان اور معیز نے خوبصورت نغموں سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبر پختونخوااور ضلعی انتظامیہ سوات کی باہمی اشتراک سے منعقدہ تین روز گبین جبہ سنو فیسٹول گزشتہ روزاختتام پزیر ہوگیا فیسٹول میں سب سے خوبصورت اور مشکل پانچ کلومیٹر پرمخیط سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاجو کہ لوکہ کے مقام سے شروع ہوکر گبین جبہ ٹاپ پر اختتام پزیر ہوئی ریس میں 62 سائیکلسٹ نے شرکت کی جس میں تین مختلف کیٹگریز سینئر،جونیئر اور ماونٹن بائیک کی کیٹگری شامل تھی ،جونیئر کیٹگری میں اسلام آباد کے آورنگزیب نے پہلی،اسلام آباد ہی کے محمد ابوزر نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا کیوالید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اسی طرح جونیئر کیٹگری میں پہلی پوزیشن خیبر پختونخوا کے بہار علی نے دوسری پوزیشن اسلام آباد کے عباس جبکہ اسلام آباد کے لقمان تیسرے نمبر پر رہے۔پانچ کلومیٹر کے سینئر ریس میں اسلام آبا د کے دانش نے اول پوزیشن حاصل کر کے گبین جبہ سایئکلنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا اس ایونٹ میں دوسری اسلام آباد ہی کے عثمان نے جبکہ خیبر پختونخوا کے ساجد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔اس موقع پردانش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کالام سائیکل ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی،ریس مسلسل چڑھائی پر مشتمل تھی جس پر انہوں نے سخت محنت کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ یہ خوبصورت ترین سائیکل ٹریک ہے جو کہ دونوں طرف سے بلند ترین پہاڑوں نے گھیرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرا ملک سوئس زرلینڈ سے کم نہیں اسطرح ٹورزم ایونٹس کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گی، اس سے پہلے ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان نے ریس کا افتتاح کیا اس موقع پر صدر خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس، 1122 کے اہلکار اور ٹریفک پولیس نے منگورہ اور گبین جبہ روڈ پر پوری طرح سائیکلسٹ کی سیفٹی کے لئے تمام تر انتظامات کررکھے تھے سڑک کے دونوں طرف سائیکلنگ ریس دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے ایونٹ کے اختتام کیساتھ ہی مختلف کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پشتو کے نامور گلوکاروں ہمایون اور معیز نے حاضرین کو خوب محضوظ کیا،واضح رہے کے وادی سوات کی حسین مقام گبین جبہ میں پہلی مرتبہ سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سنو میراتھن،ماس کشی،رسہ کشی،ٹیک بال،سنو جوڈو،آرچری اور سائکلنگ کے مقابلیں جبکہ سیاحوں اور ان کے بچوں کے لئے پلے لینڈ،میجک شو،ہنڈی کرافٹ سٹالز، ٹورسٹ انفارمیشن ڈسک،خٹک اور ایف سی ڈانس سمیت پشتوں کے معروف گلوکاران جس میں ہمایون خان ،معیز،شاہد علی،خالد ملک،شوکت محمود،الماس خان شامل تھے انہوں نے اپنی آوازوں کا جادو جگا کر فیسٹول کو چار چاند لگادیے۔