پارا چنار میڈیکل کمپلیکس پاک فوج کا قبائلی ضلع کرم کے عوام کیلئے بڑا تحفہ

گزشتہ کئی عشروں سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور بعد ازاں دہشت گردی کے خلاف طویل عرصہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی، تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں نے بموں سے اڑایا تھا، ہسپتال، مارکیٹ و دوسری سرکاری عمارات کھنڈرات بن چکی تھی اور روزمرہ ضروریات زندگی اور سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ لیکن پاک فوج نے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے لاتعداد منصوبے شروع کئے ہیں جسسے قبائلی علاقوں کی برسوں سے چلی آرہی پسماندگی اور غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔قبائلی اضلاع میں پاک فوج اور حکومت کی مدد سے ترقی، خوشحالی کا سفر جاری ہے ، جس میں صحت ، روزگار ، تعلیم ، مواصلات اور تعمیر نو کے متعدد منصوبے شامل ہیں۔

پاک فوج کی مدد سے قبائلی ضلع کرم کے پارا چنار میں “پارا چنار میڈیکل کمپلیکس” کے نام سے ایک خصوصی پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے ، جس میں اس دور کی تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔اس میڈیکل کمپلیکس میں مین آپریشن تھیٹر، مریضوں کیلئے 48 بیڈز، دو آپر یشن تھیٹر، سی ٹی اسکین ،دوایم اوکلینک، پوسٹ مارٹم یعنی مردہ خانہ کے علاوہ ایک فارمیسی کی سہولت بھی موجود ہے ۔پاراچنار میڈیکل کمپلیکس کا مقصد مقامی لوگوں کے لئے گھروں میں صحت کی سہولت تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ضلع کرم کے مقامی افراد نے اس خصوصی منصوبے پر پاک فوج سے شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ماضی میں وہ علاج کے لئے صوبے کے دوسرے شہروں میں جاتے تھے لیکن اب انہیں گھر میں صحت کی تمام سہولیات میسر ہیں۔