آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دوسال مکمل، وزیراعظم عمران خان کی قوم اور پاک فوج کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے ہم ہمیشہ امن کی خاطرکھڑے رہے ہیں اور مسائل بات چیت سےحل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےغیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کی اور پاکستان نے قابل فخراورپُراعتمادقوم کی حیثیت سے بھارتی ردعمل کا جواب بھرپورعزم کےساتھ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزیدپیشرفت کے لیے ساز گار ماحول تیارکرنےکی ذمہ داری بھارت پرہے، کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرنےکیلئےبھارت ضروری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں