قبائلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ہلال احمر پاکستان کی جانب سے 200 مستحق اورغریب خاندانوں میں راشن تقسیم

خیبر: ہلال احمر پاکستان برائے قبائلی اضلاع نے ضلع خیبر کے پسماندہ علاقے زخہ خیل میں 200 مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا . ترجمان ہلال احمر پاکستان برائے اضلاع کے مطابق ہلال احمر نے ایف سی 144 وینگ، اور 165 وینگ باڑہ رائفل کی مدد سے فوڈ پیکجز ان غریب اور لاچار خاندانوں میں تقسیم کیے جن کا کاروبار حالیہ کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہوا راشن کی تقسیم میں ایف سی نے کورونا وبا سے متاثر ہ، غریب اورمستحق خاندانوں کی نشاندہی کے علاوہ پیکج تقسیم کرنے میں بھی مدد فراہم کی اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مینیجر کا کہنا تھا کہ یہ امدادقطرریڈ کریسنٹ کی تعاون سے ان خاندانوں کے لیَے تھا جو کورونا وبا سے معاشی طور پر متاثر ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں میں 750 میں فوڈ پیکجز تقسیم کیئے جا چکے ہیں پروگرام مینجر نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں بھی ہلال احمر غریب اور لاچار خاندانوں کی مدد کرنے کا عہد رکھتا ہے فوڈ پیکج میں آٹا، چاول، گھی ،ڈالیں، چینی، چائے، اور نمک پرمشتمل تھا امداد ملنے پر متاثرہ خاندانوں نے ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا۔