جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا ، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا ، جو کہ آئی ای ڈی کا ماہر اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد نورستان دہشت گردوں کا ماسٹر ٹرینر تھا جو کہ2007میں50سےزائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔