قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،1 ہزار9 سو 55 مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم

باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل خارگاوں جار کے مقام پر فرنٹیر کور نارتھ کی طرف سے فری میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میڈیکل،سرجیکل اور گائنی سپیشلسٹ نے مریضوں کا معائنہ کیا اور غریب عوام میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئی۔فری ادویات دیے۔فری میڈیکل کیمپ میں 1955 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 380مرد، 655 خواتین، 920 بچوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں کے فری ٹیسٹ، ایکسرے کرائے گئے،علاقے کے عوام نےمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فرنٹیر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔