مہمند: پاک فوج کے تعاون سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے فائنل مقابلے

مہمند: پاکستان سپورٹس فیسٹیول تحصیل حلیمزئی فٹ بال،کرکٹ اور والی بال فائنل مقابلے۔حامد فٹ بال کلب غلنئی، کوزگنداو والی بال کلب اورمہمند کرکٹ ٹیم فاتح رہے ۔ مہمند رائفلز207ونگ کمانڈر اور سپورٹس منیجر نے انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں رواں ماہ کے آغاز سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹول ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں میں مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مہمندرائفلزاور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ۔ گزشتہ روز ہیڈکوارٹر غلنئی کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں تحصیل حلیمزئی کے فٹ بال اوروالی بال کے فائنل مقابلے ہوئے ۔ فٹ بال میں حامد کلب غلنئی نے صدام کلب دورباخیل کو ہرا کر تحصیل فاتح قرار پائے ۔ اسی طرح والی بال میں کوزگنداوکلب نے بابی خیل کلب کو زیر کرکے فائنل جیت لیا ۔ دونوں فائنل ونرٹی میں ضلعی سطح کے مقابلوں کےلئے بھی کوالیفائی کرگئے ۔اس کے علاوہ کرکٹ کے فائنل میچ میں مہمند زلمی نے کمال حلیمزئی کو شکست دیدی۔ تقسیم انعامات تقریب میں مہمندرائفلز 207ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل تیمور ،میجر عرفان، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر نے فاتح ٹیم کے کپتانوں حامداور محمد شاہ اور رنزاپ کپتانوں صدام اور سمیع اللہ کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے ۔ اس موقع پر حکام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور سکیورٹی فورسزکے قربانیوں کے بدولت امن کی فضاء بحال ہوئی ہے ۔