آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے وزیر دفاع جمعہ اناد سادون خطاب نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور عراق کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔انہوں نے دفاعی شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ دونوں شخصیات نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی سراہا۔