قبائلی اضلاع کے 225 کلومیٹر کے 48 سڑکوں کی روڈ نیٹ ورک بہتر بنانے کیلئے 5.7 ارب روپے منظور

پشاور: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظور ہونے والے قابل ذکر منصوبوں میں محکمہ سیاحت و کھیل کے ضم اضلاع میں گراونڈز کو سپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری دی گئی منصوبے کے تحت جنوبی وزیرستان میں وانا سپورٹس کمپلیکس کی 17.6 کروڑ روپے، کلایہ سپورٹس کمپلیکس کی 35.6 کروڑ روپے، جمرود سپورٹس کمپلیکس کی 30 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی.اجلاس میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام صوبے میں اہم فیسٹولز کروانے کی بھی منظوری دی گئی فیسٹولز کی لاگت 28.7 کروڑ روپے ہے جو محکمہ سیاحت کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں.اجلاس میں 3.2 کروڑ روپے کی لاگت سے سوات میں دبیر ویلی روڈ سے جبہ منکیال، موری مالی کولئی پالس کوہستان روڈ اور املوک درہ باغونہ سے نگرئی کچہ روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دی گئی.اجلاس میں پشاور میں خیبرپختونخوا فارنزک سائنس لیبارٹری کے قیام کے لئے اراضی کے حصول کی بھی منظوری دے دی گئی .3.4 ارب روپے کی لاگت سے ہنگو میں تراوڑئی ڈیم کی منظوری دے دی گئی جس سے جنوبی اضلاع کے آبپاشی اور پانی کے مسائل حل ہوں گے.باجوڑ، خیبر، مہمند، اورکزئی، جنوبی و شمالی وزیرستان میں روڈ نیٹ ورک بہتر بنانے کیلئے 225 کلومیٹر کے 48 سڑکوں کی منظوری دی گئی منصوبے پر 5.7 ارب روپے لاگت آئے گی.تورغر میں میرہ میدا خیل سے گودر تک 10 کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ، مچئی پیک اوگی روڈ تورغر اور بریکوٹ سوات میں 2 کلومیٹر بائی پاس روڈ کے منصوبے بھی اجلاس میں منظور کئے گئے- فورم کی جانب سے عوامی فنڈز کا بہتر استعمال کرنے محکموں کو اپنے فیلڈ انجینئیرز اور متعلقہ سٹاف کو کنسلٹنٹ سلیکشن کے طریقہ کار اور ایسکیلیشن پر ٹریننگ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تاکہ وسائل کا ضیاع روکا جاسکے.صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے 33 منصوبے پیش کئے گئے اجلاس میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی لاگت کے 29 منصوبوں کی منظوری دی گئی-