پاکستان کا واحد شہر جہاں ایک نہیں بلکہ 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر زور وشور سے جاری

پشاور: پاکستان کا واحد شہر جہاں ایک نہیں بلکہ 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر جاری۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور جلد ملک کا واحد ایسا شہر بن جائے گا جہاں 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز میچز کی میزبانی کے قابل بن جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد نامی 2 بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز اس وقت زیر تعمیر ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ پشاور میں ارباب نیاز اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کے سب سے بہترین اور جدید کرکٹ اسٹیڈیمز ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں اسٹیڈیمز کی تعمیر 2020 میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے اسٹیڈیمز کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی۔ امکان ہے کہ ان اسٹیڈیمز میں اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو سکے گا۔