قبائلی ضلع اورکزئی میں محکمہ تعلیم کی طرف سے شجر کاری مہم کا افتتاح

اورکزئی:محکمہ تعلیم کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول سیفل درہ اپر اورکزئی میں شجر کاری مہم کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی ای او فرید اللہ محسوداورکزئی کا کہنا تھا کہ اس سال کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم میں محکمہ تعلیم اورکزئی میں 1لاکھ پودے لگائیں گے۔ڈی ای اوکا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں اساتذہ اور طلبا پر مشتمل 45ہزار فورس حصہ لے گی۔شجر کاری مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ماحولیا تی آلودگی کا خاتمہ ہے، عوام الناس مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سوہنی دھرتی سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔ جنگلات کی حفاظت اور پودے لگانے سے ہی ہم گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔