خیبرپختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوں کی منظوری

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی نوجوانوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سیٹوں کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا، کوٹہ سیٹوں سے مجموعی طور 334 طلباء صوبہ بھر کے میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں داخلہ لے سکیں گے، قبائلی اضلاع کو سب ڈویژن سطح پر میرٹ پر 11 سیٹوں کی منظوری دی ۔7 قبائلی اضلاع کی سطح ضلعی کوٹہ سے 234 طلباء اور رہائشی سیٹ کوٹہ پر 29 طلباء و طالبات داخلہ لے سکیں گے،قبیلہ کی بنیاد پر 56 سیٹوں کی منظوری دی گئی، قبائلی اضلاع کے طلباء و طالبات صوبہ کے تمام 12 میڈیکل کالجز میں داخلہ لے سکیں گے۔