قبائلی ضلع مہمند میں کورونا ویکسینیشن مہم کاباقاعدہ آغاز

مہمند: قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع مہمند کے محکمہ صحت کے کورونا فرنٹ لائن ملازمین کی رجسٹریشن کے بعد 250 کورونا بچاؤ ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔ افتتاحی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر غلام حبیب، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حیات، ایم ایس غلنئی ہسپتال ڈاکٹر ثمین خان شینواری، ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی، اے ڈی سی میر حواص خان، اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پہلا ویکسین ڈاکٹر نیاز محمد غلنئی ہسپتال کو لگائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو مہمند ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے فرنٹ لائن ملازمین کی رجسٹریشن ہوئی اور اب حکومت نے قبائلی ضلع مہمند میں کورونا وباء سے مقابلہ کرنے والے 250 ملازمین کی ویکسین ملی ہے۔جس سے کےلئے غلنئی ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔جسمیں ایک ڈاکٹر،دو نرسز اور ٹیکنیشن حدمات سرانجام دینگے۔ اور روزانہ کے بنیاد پر ویکسین لگائی جائی گی۔ ویکسین کے کسی ریکشن کی صورت میں بھی قائم سنٹر کی حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جون کے آخر تک دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عام افراد کےلئے ویکسین دستیاب ہوگی۔