مہمند:محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل حل کرنےکیلئے پاک فوج مکمل تعاون کریں گے، کرنل محمد جمیل

مہمند : کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد جمیل سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مہمند نورحسن کی ملاقات، ضلع مہمند کی تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔کرنل محمد جمیل نے ڈی ای او مہمند نورحسن کی بہترین کارکردگی کو سراہا.اور قلیل مدت میں سالوں سے زیر التوا کیسز کو نمٹانے اورمیرٹ پر اساتذہ کی تقرریاں کرنے پر انہیں شیلڈ پیش کیا ۔اس موقع پر کمانڈنٹ مہمند رائفلز نے ڈی ای او مہمند کو یقین دلایا کہ جہاں بھی محکمہ تعلیم کو مشکلات درپیش ہو۔ تو مہمند رائفلز ان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کریں گی ۔ڈی ای او مہمند نے انہیں خواتین اساتذہ کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔جس پر کمانڈنٹ مہمند رائفلز نے کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں بھرپور تعاون کریں گے.