قبائلی اضلاع کے پشتون امن پسند لوگ ہیں، ملائشین سفیر اکرام بن محمد ابراہیم کا جمرود کادورہ

خیبر : پاکستان میں تعینات ملائشین سفیر اکرام بن محمد ابراہیم کا دورہ جمرود قبائلی مشران سے ملاقات شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ،سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی اور ان کے فرزند الحاج بلال آفریدی کے خصوصی دعوت پر ملائیشین کے سفیر پیر کے روز سینٹر الحاج تاج محمد افریدی کے حجرے آئے جہاں پر انہوں قبائلی مشران سے ملے جرگہ سے خطاب پاکستان میں ملائشین سفیر اکرام بن محمد ابراہیم نے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی اور ان کے فرزند الحاج بلال آفریدی کے خصوصی دعوت پر ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں سینٹر الحاج تاج محمد افریدی،ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی،ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی کے حجرے آئے جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان کو پھولوں کے گلدستے،تحفے تحائف دیئے گئے جبکہ ان کو روایتی قلہ لونگی پہنائی گئی۔ملائیشن سفیر اکرام بن محمد ابراہیم نے حجرے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا جبکہ ضلع خیبر کے قبائیلی جرگہ سے ملے جہاں ہر قبائلی مشران ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک دریا خان زخہ خیل ،ملک ماصل شینواری نے ملائیشین سفیر کو قلہ لونگی پہنائی اور قبائلی روایت کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی و الحاج بلال آفریدی نے ان کو خوش آمدید کہا ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان و ملائیشیا کی دوستی بہت عرصے سے ہے جو کہ ابھی تک قائم و دائم ہے،ملائشیاء و پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات بھی ہے جس میں ہماری حکومت دل سے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ملائشین سفیر کا قبائلی اضلاع کا پہلا دورہ ہے جہاں پر ہمیں بہت عزت ملی جس پر ہم قبائلی اضلاع کے مشران کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام صدیوں سے تاجر اور امن پسند ہے یہاں پر نجی دورہ کرکے مجھے یہاں کے ثقافت اور ترقی کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی۔