خیبر: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کا باقاعدہ آغاز، لنڈیکوتل میں سول جج نے عدالتی کارروائی شروع کر دی

خیبر: ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتی نظام قائم کرنے کے بعد پہلا تعینات سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد عدالتی نظام قائم ہونے کے بعد آج لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے اپنے دفتر میں چارج سنبھال لیا. اس موقع پر سول جج انعام اللہ خان نے کہا کہ آج سے لنڈی کوتل میں عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں جس کے لئے وکلاء بھی لنڈی کوتل پہنچ گئے ہیں. اور عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے علاقے کے عوام نے لنڈی کو تل تحصیل کمپاؤنڈ میں میں عدالتی نظام اور دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا ہیں۔