پی ایس ایل 6: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم کی 3 وکٹیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

شمالی وزیر ستان : پی ایس ایل 6، میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی۔اسلام آباد یونائیٹڈ 3 وکٹوں سے فاتح قرار،شمالی وزیرستان سپین وام سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد وسیم وزیر نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرتے ہو ئے پاکستان سپر لیگ 2021ء کے تیسرے میچ میں اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے کامیاب کروایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے پی ایس ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں تباہ کن بولنگ سے کرکٹ حلقوں میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔محمد وسیم کی تباہ کن باولنگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،محمد وسیم نے انڈر 19 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پی ایس ایل میں جگہ بنالی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے،کرکٹ ماہرین کے مطابق محمد وسیم کا مستقبل روشن ہے، اور وہ ایک طویل عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قبائلی طلباء اور نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ،پاک فوج اور حکومتی ادارے قبائلی طلباء اور نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں،اس کے علاوہ پاک فوج کی تعاون سے قبائلی اضلاع میں مثبت سرگرمیوں کی فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے “پاکستان اسپورٹس فیسٹیول” کا آغاز بھی ہو چکا ہے،جس میں قبائلی نوجوان اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔