مہمند: پاک فوج کی جانب سے تحصیل صافی میں 2 واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح

مہمند : تحصیل صافی میں پاک آرمی اور ایف سی کے زیر اہتمام 2 واٹر سپلائی منصوبوں کا افتتاح . اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی. تقریب کے اختتام پر 173 ونگ کمانڈر کرنل احتشام نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اور علاقے میں مزید تعمیراتی کاموں کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میجر کامران , پبلک ہیلتھ کے انجینیر افتخار اور علاقے کے مشر ان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد جرگے سے اپنی خطاب میں ونگ کمانڈر نے مقامی لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی. اور تمام ضروری مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی.