خیبر: پاک فوج کی جانب سے لنڈیکوتل کے 150غریب ومستحق خاندانوں میں آٹا تقسیم

خیبر: قبائلی ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل (تبئ بازار) میں خیبر رائفلز کے زیر اہتمام غریب و مستحق افراد میں آٹا تقسیم ۔اس سلسلے میں تبئی بازار زخہ خیل میں فرنٹیئر کور خیبر رائفلز کے 165 ونگ نے 150 غریب و مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔165ونگ کمانڈر کرنل شہباز رسول نے آٹا کی تقریب تقسیم میں شرکت کی اور غریبوں میں مفت آٹا تقسیم کیا۔خیبر رائفلز 165 ونگ کے زیر اہتمام دور افتادہ علاقے بازار زخہ خیل کے علاقوں دبئی بازار،شانے،انے اور میش درہ میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر 165 کے ونگ کمانڈر کرنل شہباز رسول نے اس موقع پر علاقائی عوام کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ زخہ خیل دور افتادہ علاقہ ہے جہاں پر پاک فوج و حکومت کے زریعے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے یہاں پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا مزید فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بازار زخہ خیل کے نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی بھی کی گئی جس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے