پاک فوج کے تعاون سے قبائلی اضلاع میں ‘پاکستان اسپورٹس فیسٹیول’ میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری

پشاور: پاک فوج کا کردار ملک کی سلامتی اور عوامی خدمت کے لئے منفرد اور بے مثال رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاک فوج عوام کے دلوں میں بستی ہے عوام اور افواج پاکستان کے اس رشتے کو دنیا کی کو ئی بھی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ دہشتگردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں افواج پاکستان کی قربا نیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں،خیبر پختو نخوا کے قبائلی علاقے جو براہ راست دہشت گردی کا شکار ہوا ۔ یہاں کی رو نقیں دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے مکمل طور پرمانند پڑ گئی تھیں۔ افواج پاکستان کے جوانوں اور آفیسرز نے مذکورہ قبائلی علاقوں میں جانوں کے نذرانے پیش کر کے علاقے میں امن کی پائیدار فضا قائم کرتے ہو ئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ قبائلی لوگوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی ہے۔قبائلی اضلاع میں محکمہ سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی تعاون سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان اسپورٹس فیسٹیول شروع کی ہے جس میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے زور و شور سے جاری ہے۔گزشتہ روز قبائلی ضلع مہمند،خیبر اور باجوڑ میں کئی مقابلوں کا انعقاد ہوا،جس میں پاک فوج کے افسران،ضلعی انتظامیہ اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ ساجد الیون نے جیت لیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی گل دادنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اس موقع سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ، کیپٹن شاہ زیب،شوکت حسین ،سعید اورفوکل پرسن پاکستان سپورٹس فیسٹیول وحید بھی موجود تھیں۔ممبر قومی اسمبلی گل داد نے فرنٹیئر کور نارتھ ،ضلع انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برنگ بہت پسماندہ علاقوں میں شمار ہونے والا تحصیل ہیں ۔ ہم سب ملکر اس کو سپورٹس سہولیات فراہم کرینگے ۔آخر میں انہوں نے فرنٹیئر کور نارتھ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ سپورٹس کے ساتھ ساتھ ا یسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے مثبت سرگرمیاں جاری رہےگا کیو نکہ اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے ہمارے نوجوان معاشرے کے برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔