مہمند: پاک فوج کی تعاون سے تحصیل صافی میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مہمند: تحصیل صافی کے علاقے ساگی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 173 وینگ کےکرنل احتشام جدون مہمان خصوصی تھے۔ تقریب ٹرائبل یوتھ جرگے کے نمائندے ارشاد صافی, کھلاڑیوں اورمقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد امان اللہ شنواری, سید جمال, افتخار شنواری, سیراج شنواری, میر حسن میر اور سبحان نے کی۔اس موقع پر ارشاد صافی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورٹورنامنٹ پرامن ماحول میں ٹورنامنٹ کے انعقاد اوراختتام پرکھلاڑیوں اور منتظمین کو داد دی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے بعد امن کی بحالی کے ساتھ کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوگئے جس پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔