نادیہ خان اقراء عزیز کی مداح

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی شو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقراء عزیز کی مداح ہیں اور وہ مہوش حیات اور ماہرہ خان کی نسبت اقراء عزیز کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج کل کے غیر معیاری مارننگ شو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، وہ خود کو اداکاری تک محدود رکھنا چاہتی ہیں اور کسی بھی مارننگ شو یا ٹاک شو کا حصہ نہیں بن سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ ’’ڈولی ڈارلنگ‘‘ کو پسند کئے جانے پر بہت خوش ہیں اور اس ڈرامے میں اعجاز اسلم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار ثابت ہوا ہے۔