بٹگرام:فخر پاکستان نیلوفر شیرازی نے 27منٹ میں 1000اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بٹگرام: بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے 27منٹ میں 1000اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد کے ایک کھونے میں موجود 1000اینٹوں کو ہاتھ سے توڑ کر نیلوفر شیرازی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔ اینٹیں توڑنے کی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج چکے ہیں جو جلد اس کا نام گینیز بک میں شامل کردینگے ۔انہوں نے پچھلے سال 150اینٹیں توڑی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا تھا وہ ایک ہزار اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنائیگی ۔ وہ اس سے قبل 50000 کا پرائز بھی جیت چکی ہے ۔نیلوفر کا تعلق ضلع بٹگرام کے گاوں اغزبانڈہ سے ہیں جو کہ عرصہ دراز سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے کیمیسٹری میں ماسٹرکیا ہے اور آج کل آن لائن پڑھا رہی ہے ۔نیلوفر شیرازی نے نومبر 2018 میں پراپر ٹرایننگ شروع کی اور روزانہ دو گھنٹوں تک پریکٹس کرتی رہتی تھی ۔ایونٹ کے آرگنائزر امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ نیلوفر شیرازی کے ساتھ پراجیکٹ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ اس نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ۔ ابھی تک کسی نے ایک لائن میں ہاتھ سے 1000 اینٹیں نہیں توڑیں ۔ نہوں نے کہا کہ ہم ان کی ویڈیو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجیں گے اور ان کا نام اینٹیں توڑنے والے کیٹیگری میں شامل کرینگے ۔ اس موقع پر نیلوفر نے کہا یہ سب کچھ میرے والدین ، میرے کوچ مسٹر چن اور میرے دوستوں کے سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں بہت شرمیلی تھی اور ہر وقت روتی تھی جب کوئی مجھے تنگ کرتا تھا ، جب کوئی مجھے کلاس یا پلے گراونڈ میں کچھ کہتا تو میں رونے لگتی اور اپنی آنکھوں کوملتی تھی ۔اسی وجہ سے میری آنکھیں بھی کچھ حد تک خراب ہوگئی ہے ۔پاکستانی خواتین کے متعلق نیلوفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں مگر انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے اور ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں سہارا دینے کی ضرورت ہے ۔