بھارت کے خلاف سچ بولنے پر جاوید میانداد ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا، لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر کیا گیا، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، اگر سماجی رابطے کے ذریعہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں کسی بھی قیمت پر سچ بولنا نہیں چھوڑوں گا۔