باجوڑ: سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی، تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ: حساس اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی ،باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام. تفصیلات کے مطابق باجوڑ تحصیل نواگئی چارمنگ پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، آپریشن کے دوران سینکڑوں کلو گرام خطر ناک بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی “را ” کی ایماء پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے جس کی سکیورٹی اداروں کو اطلاعات ملیں تو اس کے نتیجے میں خفیہ آپریشن کیا گیا جس سے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔