افغانستان سے دہشتگردوں کےحملے میں باجوڑ کے 5 سالہ بچے کی شہادت پر پی ٹی ایم کی خاموشی؟

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں کا باجوڑ پر راکٹ حملہ، دہشتگرد حملے میں 5 سالہ بچہ شہید جبکہ ایک لڑکی سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوگئے،گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کو شش کی جا رہی ہے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیکن اب تک پی ٹی ایم کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا .اگر پاکستان میں کوئی دہشتگرد مارا جاتا ہے یا کوئی اپنی موت مرجاتا ہے تو پی ٹی ایم قبائلی علاقوں میں ان کی لاشوں پر سیاست کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں،باجوڑ میں سویلین آبادی کے راکٹ حملے میں پانچ سالہ شہید بچے اور سات زخمی بچوں کیلئے پی ٹی ایم اور دیگر قوم پرست سیاسی جماعتیں افغانستان کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس پر احتجاج کریں ۔پی ٹی ایم ابھی تک مکمل خامو ش کیوں ہے؟ اس نے معصوم بچوں کے لئے آواز نہیں اٹھائی۔ اصل میں پی ٹی ایم پاکستان میں رہ کر پاکستان سیکورٹی فورسز پربلاوجہ تنقید میں تاخیر نہیں کرتے لیکن افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا،اس سے قبل بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن پی ٹی ایم اور دیگر پاکستان دشمن عناصر تنظیموں نے ابھی تک افغانستان کے خلاف اپنی منہ نہیں کھولی اور ہمیشہ اپنے آقاوں کو خوش رکھنے کے لئے پاکستان سیکورٹی فورسز پر تنقید کی۔اگر پی ٹی ایم میں تھوڑ ی غیرت ہے تو اٹھ جائے اور ان کے لیے بھی افغان حکومت سے احتجاج کریں۔ اگر پی ٹی ایم ٹیم منظور پشتین کے رہائی کے لیے افغانستان میں احتجاج کر سکتے ہو تو ان معصوموں کے لیے کیوں نہیں کرتے ۔ پی ٹی ایم ان معصوموں کے لیے احتجاج تو دور ایک ٹویٹ تک نہیں کریں گے،کیو نکہ راکٹ حملے پی ٹی ایم کے آقاوں نے کیا ہے ۔