باجوڑ: ‏سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال خار کا دورہ، افغانستان سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں زخمی بچوں کی عیادت

باجوڑ :‏سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال خار کا دورہ، ‏سیکٹر کمانڈر نارتھ نے افغانستان سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کیں۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نارتھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے فرنٹیر کور کیجانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نارتھ نے فرنٹیر کور کیجانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت بھی فراھم کیں۔ انہوں نے پاک فوج کے ڈاکٹروں کو بھی ہدایات جاری کی کہ زخمیوں کا فوری اور بہترین علاج کیا جائے۔ااس موقع پر انھوں نے بتایا کہ پاک فوج اور فرنٹیر کور کیجانب سے سرحد پار موجود دھشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے۔