افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے، ایک بچہ جاں بحق، 7 بچے زخمی

باجوڑ: افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر ایک بار پھر متعدد راکٹ حملے۔ راکٹ پر گرنے سے 7 بچے زخمی ایک بچہ جان بحق ، راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔راکٹ حملوں کے بعد ماموند قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ ، خبیب ، تسبیحہ ، داداللہ ، افسا کے نام شامل ہیں۔راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں موخا، غندئی اور گلئی پر گرائے گئے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے اور سویلین آبادی میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرہ گھر اور علاقے میں باجوڑ پولیس اور پاک فوج فرنٹیئر کور نوجوانوں نے امداد کاروائیاں شروع کردی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی جا رہی ہے اور سویلئن آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔