خیبر: قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر

خیبر: گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ لنڈیکوتل میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کا افتتاح کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر محکمہ کھیل. ایف سی سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر. ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی ایم پی اے ویلسن وزیر . خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری 105ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر منہاس و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی. پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں. فٹ بال. کرکٹ. والی بال. بیڈمنٹن. باسکٹ-بال شامل ہیں مذکورہ فیسٹیول 23مارچ تک جاری رہے گا. لنڈی کوتل میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر. ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل میں شروع ہونے والا پاکستان سپورٹس فیسٹیول خوش آئندہ اقدام علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی نشانی ہی علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر نے نے کہا کہ یہاں کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر خیبر سپورٹس کلب کے انتظامیہ کے لئے 50روپے کا اعلان کر دیا. جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی نے بھی سپورٹس فیسٹیول کے منتظمین کے لئے 50ہزار روپے کا اعلان کر دیا جس پر خیبر سپورٹس کلب اور کھلاڑیوں نے انے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔