باجوڑ: پاک فوج کی طرف سے افغان فوجی اہلکار کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج

باجوڑ : فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختونخوا کی طرف سے افغان فوجی اہلکار کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج۔گزشتہ روز قبا ئلی ضلع باجوڑ سے ملحقہ افغان سرحدی چوکی پر تعینات افغان فوجی حکام نے اپنے ساتھی فوجی اہلکار کے ایمرجنسی علاج معالجے کی درخواست پاکستانی فوجی حکام سے کی۔جسے پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی اور دوستی کی بنیاد پر قبول کیا اور افغان فوجی اہلکار کو پاکستان کے سرحدی علاقہ غاخی پوسٹ پر علاج معالجہ کے لیے لایا گیا جہاں پر طبی ماہرین اور ڈاکٹروں نے افغان فوجی اہلکار صلاح الدین کو علاج معالجے کے بعد واپس افغان فوجی اہلکاروں کے حوالے کیا ۔افغان آرمی کے اہلکاروں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔