پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا

لاہو: غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں پہلا موبائل تیار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصاویر کے ساتھ پنجاب کے صوبائی وزیر انڈسٹریز اور کامرس میاں اسلم اقبال نے لکھا کہ ’’ میڈ -اِن پاکستان موبائلز اب ایک حقیقت بن گئے ہیں۔

ویوو موبائلز فیصل آباد اقتصادی زون نے اسمارٹ فون پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی دیگر غیرملکی کمپنیاں بھی جلد ہی اس کام کا آغاز کردیں گی ۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں موبائل فونز بنانے کی پالیسی کے نفاذ کے بعد مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بتایا گیا تھا کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔