انٹرنیشنل مقابلہ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کوڈھیر کردیا

سنگا پور: ون چیمپئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو 56سیکنڈ میں دھول چٹادی۔سنگا پور میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی حریف راجو راہول کو ناک آؤٹ کردیا۔ بھارتی سورما پاکستانی شاہین کا رنگ میں مقابلہ ہی نہ کرپایا اور پہلے راؤنڈ میں پہلے ہی مکے میں ڈھیر ہوگیا۔احمد وولورین مجتبیٰ کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والے پاکستانی فائٹر نے بھارتی سورما کو پہلے ہی راؤنڈ میں سینے پر ایسا مکا مارا کہ وہ دوبارہ اٹھ ہی نہیں پایا اور میچ ختم ہوگیا۔ بعد ازاں احمد مجتبیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں یہ فتح کشمیر کے نام کرتا ہوں ۔