ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھ کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

واشنگٹن: امریکی ریاست وسکنسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے معروف ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی ‘ دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق خاتون ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئیں اور اسلام قبول کیا۔قبول اسلام کے بعد خاتون کا نام خدیجہ رکھا گیاہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ انکو ترک ڈرامے میں ترگت (نور گل) اور سلجان (شہناز) خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔