مظلوم کشمیریوں کیساتھ زندگی کی آخری سانس تک کھڑےرہیں گے، آمین اللہ مہمند

پشاور: ہم قدم یوتھ آف پاکستان زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے عظیم الشان یوتھ ریلی نکالی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چئیرمین آمین اللہ مہمند کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کیساتھ زندگی کے آخری سانس تک کھڑے اور انکی اخلاقی اور قانونی سپورٹ کرتےرہیں گے۔ نہتے کشمیریوں پر مودی سرکار کی مظالم اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس تنظیموں کی منہ پر تمانچہ ہے۔ آج اس پروگرام کی وساطت سے اپنے حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتا ہو۔ کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے صرف مودی سرکار کی مفادات اور پاکستان کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں آئی ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوری مسلم قیادت کو ایک ہونا چاہئیے اور کشمیر کاز کیلئے صحیح معنوں میں کردار ادا کرنا چاہئیے۔آج وادی کشمیر کی مائیں بہنیں بیٹیاں محمد بن قاسم اور محمود غزنوی جیسے بہادر قیادت کے منتظر ہیں۔ اسلام امن کا درس ضرور دیتا ہے مگر بیغرتی کا نہیں۔ الحمداللہ پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور جذبہ ایمان سے سرشار ہیں۔ اور اپنی پاک افواج کیساتھ کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کرئینگے۔اس موقع پر سنئیر رہنماء آسد آفریدی، اعجازخان، عبداللہ تنہاء، زبیرخان، زبیربہادرخیل، ابرار خلیل، امان اللہ مہمند، عبدالرزاق سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔