پاک فوج کی قربانیوں سے قبائلی اضلاع میں امن کا بول بالا ہوا ہے،اجمل وزیر

پشاور:وزیراعلی کے مشیر و ترجمان حکومت خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر کانو متنخب ایم پی اے اقبال وزیر کی قیادت میں تاجربرادری کے نمائندہ وفد کیساتھ قبائلی انداز میں جرگہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے پی کے 111 سے نو متنخب ایم پی اے اقبال وزیر کی قیادت میں شمالی وزیرستان کی تاجربرادری کے نمائندہ وفد کیساتھ قبائلی انداز میں ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی محمود خان نے قبائلیوں کی محرومیاں ختم کرکے انہیں نمائندگی دی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کی لوٹی ہوئی رقم بچانے کیلئے متحد ہو رہی ہے اور یہ کہ اپوزیشن قبائلی اضلاع میں سابقہ ادوار میں کوئی ایک کام بتائیں جو انہوں نے قبائلی عوام کیلئے کیا ہووزیراعلی سیکرٹریٹ لان میں بیٹھک کے دوران تاجروں کے مسائل سنتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو تاجر برادری کو درپیش مسائل کا ادراک ہے اور یہ کہ خیبر پختونخوا حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کیلئے بحالی روزگار کے لئے قرضوں سمیت دیگر سہولیات زیر غور ہیں اور پرامن قبائلی اضلاع روزگار اور سرمایہ کاری کیلئے سنہری موقع ہیں ۔نمائندہ تاجر وفد سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں صنعتی زونز کے قیام اور ان کی بروقت تکمیل سے قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ موصوف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے قبائلی اضلاع میں امن کا بول بالا ہوا ہے جبکہ روزگار کی بحالی کیلئے پاک فوج کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں۔تاجربرادری نے سب ڈویڑن میر علی کی تباہ شدہ دکانوں اور نقصان کے ازالے کیلئے اجمل وزیر کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔