سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ،متعدد طیارے تباہ

صنعاء :حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ملک خالد ایر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں چھ سعودی جاںبحق اور12 زخمی ہوگئے ۔ اس حملے سے سعودی عرب کی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان یحیی سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو صحیح اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ۔یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے حملوں کا جواب دیا جائیگا۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے۔ اس حملے سے سعودی عرب کی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا ۔