پلوامہ حملہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہوا، بھارتی آرمی آفیسر نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

نیو دہلی : پلوامہ حملہ ایک افسوسناک واقعہ تھا مگر جب یہ حقیقت آشنا ہوئی کہ یہ اٹیک مجاہدین نے نہیں بلکہ بھارتی حکومت کا منصوبہ تھا تو یہ افسوس اور بھی بڑھ گیا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی خاطر مودی سرکار نے اپنے ہی بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔جبکہ اس فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے کئی حقائق سامنے آ چکے ہیں مگر حال ہی میں بھارتی آرمی کے جوانوں کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جن میں سے ایک نوجوان خوب زور و شور سے اس حملے کا الزام موجودہ بھارتی حکومت کے تھوپ رہا ہے۔نوجوان نے اپنا نام چترویدی بتایاہے۔

https://twitter.com/ChMSarwar/status/1356256656863203328

اس کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ حکومت نے کروایا کیونکہ اس راستے میں بہت سارے چیک پوسٹ تھے مگر اچانک سے وہ ساری چیک پوسٹ ہٹا لی گئی تھیں۔اس بات کی جانچ کرائی جائے کہ چیک پوسٹ کیوں ہٹائے گئے تھے۔چیک پوسٹ ہٹانے کا آرڈر کس نے دیا تھااور کیوں۔
جب ہر حوالے سے تحقیق ہو رہی ہے تو ا س حوالے سے کیوں نہیں کہ چیک پوسٹ ہٹانے کا آرڈر کس شخص نے دیا تھا۔بھارتی فوجی وردی میں ملبوس شخص نے مودی سرکار اور گوسوامی کا نام لیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ یہ اٹیک دہشت گردوں نے نہیں بلکہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہوا کیونکہ حکومت نے وہ چیک پوسٹ ہٹائے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ حملہ کرایاگیا۔یہ 14فروری 2019 کی بات ہے جب دہشت گردوں نے بھارتی آرمی آفیسر کی وین پر حملہ کیااور درجنوں نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔بھارت نے فوری طور پر اس حملے کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیااور دو ہفتوں کے اندر پاکستان پر اٹیک کیااوراس اٹیک میں بھارت کو ایسی منہ کی کھانا پڑی کہ آج تک ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ پاکستان نے پلوامہ اٹیک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔لیکن جب بھارت تحقیقات کرنے کے بجائے جنگ کی طرف جانے لگا تو پاکستان بھی اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہو گیا تھااور وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں،تاہم بعدازاں پاکستانی حکومت نے ثبوت کے ساتھ اس اٹیک کو فالس فلیگ آپریشن ڈیکلیئر کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے من گھڑت حملہ کیا تھا جو کہ دہشت گردوں نے نہیں بلکہ بھارت نے خود ہی اپنے جوان افسروں کو مار ڈالا تھا۔اور یہ بات آج ثابت بھی ہو گئی ہے کیونکہ بھارت آرمی کے نوجوان خود ہی اس حقیقت سے پردہ اٹھا رہے ہیں کہ مودی حکومت نے کیسے یہ فالس آپریشن کیا تھا۔