انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار دیدیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار دیدیا ہے، خوبصورتی کے لحاظ سے اس سے بہتر کوئی اور اسٹیڈیم نہیں دیکھا ۔ گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔ پاکستان کیا دنیا بھر میں ایس جیسا خوبصورت اسٹیڈیم دیکھنے کو نہیں ملے گا ،اونچے دلکش نظاروں کے دامن میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم واقع ہے ، کچھ بلندی یا دور سے بنائی گئی تصاویر نے اس سٹیڈیم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ گوادر کر کٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت سٹیڈیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا ۔ گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں ، ان تصاویر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ۔