گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

لاہور: گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کے گردونواح دیکھ کر جنوبی افریقہ کے سپنر تبریز شمسی دنگ رہ گئے۔ پروٹیز ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ راولپنڈی میں موجود 30 سالہ شمسی نے گوادر سٹیڈیم کے خوبصورت ماحول کو دنیا بھر کا تیسری خوبصورت ترین جگہ قرار دیا۔

تبریز شمسی نے ٹویٹر پر جاکر ایک عاجزانہ سوال پوچھا کہ ’کیا ہم تیسرا ٹی ٹونٹی اس جگہ منتقل کرسکتے ہیں؟، حیرت انگیز نظارہ، میرے لئے یہ کرکٹ سٹیڈیم نیو لینڈز اور دھرم شالا کے بعد تیسرا خوبصورت ترین سٹیڈیم ہے‘۔گوادر کرکٹ سٹیڈیم پتھریلی چٹانوں سے گھرا ہوا ہے اور یہ پچھلے ایک سال سے دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت سہارا ہے۔ پہاڑی نظارے رکھنے والا سٹیڈیم دیکھنے کے لائق ہے ۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کا نیو لینڈز ،کیپ ٹاؤن اور بھارت کا دھرم شالا سٹیڈیم خوبصورت نظاروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔