بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں پرمظالم اور زیادتیوں کے خلاف پشاور میں سکھ برادری کا احتجاج

پشاور: بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں پرمظالم اور زیادتیوں کے خلاف پشاور میں سکھ برادری کا احتجاج، مودی فرعون کی حکومت نے پنجاب کے کسانوں پرمظالم شروع کردیئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھ اور مسلمانوں کے حقوق غضب کررہی ہے، ان مظالم کی پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی مذاہب شدید مذمت کرتی ہیں، مودی حکومت کو پاکستان سے کچھ انسانیت سیکھنا چاہیے کہ اقلیتوں کو کس طرح حقوق دئے جاتی ہیں، وزیراعظم عمران خان تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق اورتحفظ دے رہے ہیں،آج ہم پاکستان میں بسنے والے ہندو سکھ کرسچن اور مسلمان بھائی اپنے غریب کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی سرکار چائے والا آخرچائے والا ہی ہوتاہے، منموہن سنگھ جیسی قابلیت نہیں آئے گی۔