پشاور: شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)محمد عمران کا عوام سے ٹیلیفونک رابطہ

پشاور:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی کھلی کچہریوں میں شامل شہریوں سے ان کے مسائل کے حل بارے میں بذریعہ فون کالز رابطہ,ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)محمد عمران نے کھلی کچہری میں درخواستیں اور شکایات کرنیوالے شہریوں سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گیا.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے شہریوں سے انکی درخواستوں اراضی انتقال،فرد اجراء،ڈومیسائل حصول سمیت دیگر مسائل کے حل کے متعلق اراء اور مزید بہتری کے تجاویز حاصل کرنے کے لئے ان سے دریافت کیا گیا. شہریوں سے متعلقہ اہلکاران کے روئیے اور دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی بھی پوچھ گچھ کی گئی.شہریوں نے انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ فون کال دریافت کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا.