سنگاپور: کرائسٹ چرچ میں مساجد پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے والا بھارتی گرفتار

سنگاپور: سنگاپور کی پولیس نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی طرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ (آئی ایس ڈی) کا کہنا ہے کہ بھارتی نژاد عیسائی لڑکے نے حملے کی تیاری کرتے ہوئے آن لائن جیکٹ کی خریداری کی تھی اور دسمبر میں اپنی گرفتاری کے وقت مزید اسلحے کی خریداری کا ارادہ رکھتا تھا.آئی ایس ڈی نے کہا کہ نوجوان نے حملے کی تیاری کے لیے گھر کے قریب واقع دو مساجد کے دورے بھی کیے جس کا مقصد فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کرنا تھا، کرائسٹ چرچ کے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ نے بھی یہی انداز اپنایا تھا یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہوئے حملے میں درجنوں نمازی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے. آئی ایس ڈی نے کہا کہ اس کو اپنے منصوبے کے دو نتائج نظر آرہے تھے کہ انہیں منصوبے پر عمل سے قبل گرفتار کیا جا سکتا ہے یا پھر اگر منصوبہ پورا کیا اور اس کے بعد پولیس مار دے گی انہوں نے کہا کہ نوجوان کرائسٹ چرچ حملے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے منصوبے پر عمل کرنا چاہتا تھا.سنگاپور کے نوآبادیاتی دور کے انٹرنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے لیے یہ کم عمر ہے، قانون کے تحت حکام دو سال تک کسی کو بھی خطرے کے پیش نظر حراست میں لے سکتے ہیں سنگاپور میں مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان دائیں بازو کے نظریات سے متاثر پہلا ملزم ہے جبکہ دہشت گردی میں ملوث کئی کیسز ہیں جس میں 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہیں اور گزشتہ برس داعش سے منسلک گرفتار ہونے والے افراد میں نوجوان بھی شامل ہیں.