وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات ۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا ۔گورنر خیبر پختونخوانے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جلد صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے ۔