ملک کیلئے قبائلی ضلع کرم کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بریگیڈیئر نجف عباس

کرم: پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ ملک کیلئے قبائلی ضلع کرم کے عوام کی قربانیاںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں انہوں نے پاک فوج کے بھرپور ساتھ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرم میں ملک حاجی مٹ منگل کے حجرے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر کمانڈنٹ کرم ملیشیا جمیل الرحمن اور وینگ کمانڈر اسماعیل بیگ بھی موجود تھے ۔مہمان خصوصی نجف عباس اور جمیل الرحمن نے قوم منگل کی سن 1965 اور 71 کی جنگوں میں قربانیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ منگل قوم کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بریگیڈیئر نجف عباس نے ان کے تمام مسائل اور مطالبات کو سن کر اسکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔مہمان خصوصی نے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے پر بھی زور دیا تاکہ آنےوالی نسل تعلیم یافتہ بنے اور ملک وقوم کی فلاح و بہبود اور مستحکم پاکستان کے لئے کام کریں ۔آخر میں قومی مشران نے ہر فورم پر پاک فوج کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔