بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر میں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا

سری نگر : بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر میں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا، اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بھارتی کسانوں نے دہلی کا لال قلعہ پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا، جبکہ بھارتی کسان ٹرالیوں سمیت دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے تھے۔