شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کا میرانشاہ دتہ خیل کی زیر تعمیر روڈ کا معائنہ

شمالی وزیرستان: عوامی شکایات پر ضلع انتظامیہ شمالی وزیرستان نے میرانشاہ دتہ خیل زیر تعمیر روڈ کی اچانک انسپیکشن کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فنانس اینڈ پلاننگ آفیسرعبدالودود شاہ نے میرانشاہ دتہ خیل زیر تعمیر روڈ کا اچانک معائنہ کیا اورجاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران کام کا معیار تسلی بخش پایا گیا تاہم منصوبہ سست روی کا شکار تھا جس پر ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام نے پلاننگ آفیسر کو یقین دہانی کرائی کہ سٹرک کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔