خیبر: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام باڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام نے شکایات کے انبار لگادئیے

خیبر: قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد عوام نے شکایات کے انبار لگادئیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی زیر صدارت باڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں ضلع خیبر کے سرکاری محکموں کے افسران علاقہ معززین اور منتخب عوامی نمائندوں اور معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے ایجوکیشن اور واپڈا سے متعلق شکایات کے انبار لگا دئیے شکایات کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے موقع پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمود اسلم وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی اور ان مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ عوام کا سرکاری افسران تک براہ راست رسائی ممکن ہوں۔