اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلام آباد : اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57 گولیاں، پانچ میگزین ،ایک شارٹ گن اور چھ کارتوس شامل ہیں۔کارروائی کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔