بھارت میں سکھوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

دہلی: دہلی کا لال قلع فتح، کسانوں نئے اپنا پرچم لہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں بھارتی کسان مودی سرکار کی جانب سے دارالحکومت میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ٹریکٹروں‘ٹرالیوں سمیت دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔ کسانوں نے دہلی کا لال قلعہ فتح کر کے اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔بھارتی جمہو ری دار الحکومت نئی دہلی میدان جنگ بنا ہوا ہے۔اپنے حقوق کی خاطر کسان تمام رکاوٹیں ہٹا کر شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ٹریکٹروں اور گھوڑوں پر سوار کسانوں کو مودی سرکار روک نہیں پائی۔پولیس کی جانب سے کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔کچھ نوجوان مظاہرین نے گھوڑوں پر سوار ہو کر اعلان جنگ کیا اور کچھ کسانوں نے پولیس کی کرین پر قبضہ کیا۔کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے ہیں.